ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرکاری کاموں کے لیے ہی افسر کریں سرکاری گاڑی کا استعمال:دہلی حکومت

سرکاری کاموں کے لیے ہی افسر کریں سرکاری گاڑی کا استعمال:دہلی حکومت

Sat, 05 May 2018 21:03:07    S.O. News Service

نئی دہلی ،05؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) ذاتی کاموں کے لئے سرکاری گاڑی کا استعمال کرنے والے سرکاری حکام پر نکیل کسنے کیلئے دہلی حکومت نے تمام افسر شاہوں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ہر ماہ تحریری میں یہ حلف نامہ (انڈرٹیکنگ)دیں کہ گاڑیوں کا استعمال صرف سرکاری کام کے لئے کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا جب حکومت نے پایا کہ محکمہ سماجی بہبود کے کچھ افسر گھر سے دفتر اور دفتر سے گھر جانے کے لیے سرکاری گاڑی کا استعمال کر رہے تھے لیکن اس کے باوجود وہ نقل و حمل بھتے کا دعوی بھی کر رہے تھے۔افسر نے کہا کہ تمام افسران کو یہ تحریری وعدہ ہر ماہ کی 20تاریخ تک اکاؤنٹنگ محکمہ کو دینا ہوگا۔محکمہ سماجی بہبود نے ایک حکم میں کہاکہ یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ تمام افسران جو سرکاری گاڑی کا استعمال کرتے ہیں انہیں یقینی طور پر ہر ماہ کی 20تاریخ تک یہ انڈرٹیکنگ دینی ہوگی کہ سرکاری گاڑی کا استعمال صرف سرکاری کام کے لیے کیا گیا نہ کہ گھر سے دفتر اور دفتر سے گھر آنے کے لئے۔ قوانین کے مطابق عملے کار کی سہولت لینے والے افسران سرکاری گاڑی کا استعمال اپنے ذاتی مقاصد کے لیے نہیں کر سکتے۔افسر نے کہا کہ اس انڈرٹیکنگ سے اس بات کا یقین ہو جائے گا کہ افسران سرکاری گاڑیوں کا استعمال گھر سے دفتر اور دفتر سے گھر آنے جانے کے لیے نہ کریں۔


Share: